مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث (بعثت پیغمبر اکرم ص) کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے حکومت کے عہدیداروں اور سفیروں کی ملاقات کے آغاز میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابرہیم رئیسی نے کہا کہ واقعہ بعثت خدا کی سب سے بڑی نعمت اور ہدایت کا عظیم مظہر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توحید کے ساتھ ساتھ تفکر، عدل اور الٰہی اقدار کی طرف دعوت دی۔
صدر رئیسی نے اس سال عشرہ فجر کی عید مبعث کے ساتھ آمد کے موقع پر کہا کہ امام خمینیؒ کی بندگی خدا کی طرف دعوت، غربت، بدعنوانی اور امتیازی سلوک کے خلاف عوامی قیام در اصل بعثت نبوی کے پیغام پر لبیک کا مظہر ہے۔
انہوں نے غزہ میں نسل کشی اور بچوں کے قتل عام کو مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے جھوٹے دعووں اور بین الاقوامی اداروں کی نا اہلی کی واضح علامت قرار دیتے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ غزہ کے شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور فلسطین پر قابض صیہونی اور موجودہ عالمی غیر منصفانہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔
صدر رئیسی نے حکومت کی داخلی پالیسیوں کو ملک میں انصاف کی توسیع، پسماندگی کے ازالے اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی سمت میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ درپیش مسائل کا واحد حل عوامی ارادے اور قومی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے غیر ملکیوں کی طرف نہیں دیکھتی بلکہ قومی اور ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے خود اعتمادی کو فروغ دینے کا عزم رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ